کندھ کوٹ: کشمور پولیس اور رینجرز کا تھانہ درانی مہر اور بی سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں گرینڈ آپریشن، بھیو گینگ، جاگیرانی گینگ اور بھلکانی گینگ کے خلاف بھرپور کارروائی کے دوران تین 03 خطرناک ڈاکو ہلاک اور چھ 06 زخمی ہوگئے۔
کشمور پولیس اور رینجرز نے تھانہ درانی مہر اور بی سیکشن کندھ کوٹ کی حدود میں منظم اور بھرپور گرینڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور مربوط حکمتِ عملی استعمال کی گئی۔ ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ
آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین 03 خطرناک ڈاکو ہلاک اور چھ 06 ڈاکو زخمی ہگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بدنام زمانہ اور سندھ حکومت کا اشتہاری انعام یافتہ ڈاکو صحبت جاگیرانی شامل ہے، جبکہ دوسرا ڈاکو شفیق ڈھانی اور تیسرا ڈاکو شاھد بھیو کے نام سے شناخت ہوا۔
آپریشن میں کشمور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لیا گیا، ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار کیے گئے اور آپریشن کے دائرے کو مزید وسیع کردیا گیا تاکہ امن و امان کو ہر حال میں یقینی بنایا جاسکے۔ صحبت جاگیرانی کیخلاف مختلف تھانوں میں 29 مقدمات درج ہیں جبکہ شفیق ڈھانی کیخلاف 5 مقدمات کا ریکاڈ ملا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
اور مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ضلع کشمور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔


