کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے ہندو تاجر سے 3 لاکھ روپے لوٹ لئے، ایک ماہ میں دوسری واردات ہے، متأثرہ شخص

شیئر کریں

کندھ کوٹ : ضلع بھر مین ایک بار پھر سے کچے کے ڈاکوؤں کی حکومت چلنے لگی، روزانہ کی بنیاد پر درجنوں شھری کچے کے ڈاکوؤں کے ھاتھوں لٹنے لگے،

کچے کے ڈاکووں نے شھر کے بیچو بیچ ڈکن بازار سے کریانہ اسٹور چلانے والے دیوان سے لوٹ مار کی، اس دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بھوانی لال سے 3 لاکھ روپئے نقدی لوٹ لی، بھوانی لال نے نمائندہ تعبیر وطن کو بتایا کہ ایک ماھ مین مجھ سے ڈاکووں نے دو مرتبہ لوٹ مار کی ہے. متأثرہ تاجر کا کہنا تھا کہ شھر بھر میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے، یہاں روزی روٹی کمانا بھی حرام ہوچکا ہے، بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہر میں خوف کی فضا قائم ہے۔

رپورٹ محمد معین بھٹو

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے