چیلہار : تھرپارکر اور بیراج کے سنگم پہ واقع شہر چیل بند کی معزز شخصیت میاں حاجی محمد حسن شاہ کی کوششوں سے کچھ روز قبل پانچ ماہ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ جن میں جدید نوعیت کی لیبارٹری، ایکسرے مشین، الٹراسائونڈ، لیڈیز سرجن ڈاکٹر،میل ڈاکٹر،اور ٹاپ ٹین کمپنیوں کی دوائوں کی مفت فراہمی شامل ہیں سب سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

اس موقعہ پہ حاجی میاں محمد حسن نے کہا کہ ہسپتال کو کھلے ہوئے چار پانچ دن ہوئے ہیں میں سعودیہ کے شیخ صاحب اور ان کے تعاون سے چلنے والی نارمیکا کا شکر گذار ہوں جنہوں نے تعاون کیا اور یہاں ہسپتال کھولا ، میں بھی آج ہی آپ صحافیوں اور شہر و اردگرد کے معززیں کے ساتھ ہسپتال وزٹ کر رہا ہوں ، بعد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے جو میری تہوڑی محنت سے کتنا بڑا کام ہوئا ہے میرے شہر میں جدید طرز کی ہسپتال کام کر رہی ہے جس میں میرے شہر سمیت اردگرد کے لوگ علاج کروا کے صحتیاب ہونگے یہ سب میں اپنے پرودگار کا احسان مانتا ہوں جنہوں نے مجہے کامیابی عطا فرمائی،انہوں نے کہا کہ سنا ہے کچھ لوگ لڑکیوں کو لگنے والی ویکسین کے بارے میں عام لوگوں کو گمراہ کر رہے میرا کہنا ہے کہ ویکسین کروانی چاہئے تاکہ ہماری بچیان بڑی ہوکر کینسر جیسے موذی مرض سے نجات پاسکیں ،انہوں نے ہسپتال کے عملے صحافیوں سمیت سب کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پے آصف علی ساند و کئی معززین ان کے ہمراہ تھے ۔

رپورٹ شنکرباغی


