سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کے اشتراک سے پی پی ایچ آئی سندھ کی جامع طبی سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری

کراچی:سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کے اشتراک سے پی پی ایچ آئی سندھ کی ریجنل اور ضلعی ٹیموں کی جانب

سے متاثرہ آبادی کو بروقت اور جامع طبی سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پی پی ایچ آئی سندھ نے

اب تک مجموعی طور پر 1042 میڈیکل کیمپس قائم کیے جن میں 71 ہزار 408 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی جن میں 13

ہزار 919 بچے، 20 ہزار 658 نزلہ زکام، 6 ہزار 1 اسہال، 5 ہزار 574 ملیریا، 18 ہزار 637 جلدی امراض اور 2 ہزار 674 آشوب چشم کے مریض شامل ہیں

جبکہ 320 افراد کو فیملی پلاننگ، 399 خواتین کو اینٹی نیٹل کیئر، 9 خواتین کی نارمل ڈلیوری، 124 کو پوسٹ نیٹل کیئر اور مجموعی طور پر 6 ہزار 960 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق صرف آج کے دن پی پی ایچ آئی کی جانب سے 65 میڈیکل کیمپس قائم ہوئے جن میں 4 ہزار 647 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 866 بچے،

1373 نزلہ زکام، 352 اسہال، 349 ملیریا، 1255 جلدی امراض، 240 آشوب چشم، اور 5 سانپ کے ڈسنے کے مریض شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج 20 افراد کو فیملی پلاننگ، 26 خواتین کو اینٹی نیٹل جبکہ 5 کو پوسٹ نیٹل کیئر فراہم کی گئی جبکہ 522 لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے جبکہ کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔


