لاڑکانہ : شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(زیبیسٹ) یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے درمیان پیپل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی) فیز ٹو کے تحت مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی تجدید کے سلسلے میں تقریب

ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی کے بورڈ روم میں منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد سندھ کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی ٹریننگ اور بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کے ذریعے روزگار کے نئے اور باعزت مواقع فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو جاوا اور پائتھن ڈویلپمنٹ، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، گرافک ڈیزائن اور یو آئی/یو ایکس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایس ای او، ویب اور موبائل ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سوشل میڈیا مینجمنٹ جیسے جدید اور عالمی معیار کے کورسز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
تقریب میں دونوں جامعات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور پروگرام سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی اور آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے اس تعلیمی تعاون سے سندھ کے طلبہ کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے، ہنرمندی بڑھانے اور بہتر روزگار حاصل کرنے کے نئے دروازے کھلیں گے۔
(رپورٹ نادر مائری)


