لاڑکانہ : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی لاڑکانہ سٹی جمیل احمد سومرو سے پریس کلب لاڑکانہ کے صدر نوید احمد لاڑک کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری پریس کلب عبدالقادر جاگیرانی، سینئر صحافی معشوق اوڈھانو، مرتضیٰ کلہوڑو، ڈاکٹر بدر شیخ، حنیف سہاگ، منصور ابڑو، سلامت ابڑو، نادر ابڑو سمیت دیگر صحافی شامل تھے۔ جبکہ کیمرا مین ایسوسی ایشن کے صدر وسیم بھٹو، جنرل سیکریٹری نوید سومرو اور وقار میمن بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے سندھ میں حالیہ سیلابی صورتحال پر صحافی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت کے نمائندے مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ میں موریا لوپ بند اور عاقل آگانی بند پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

(رپورٹ نادر مائری)


