سرکاری ملازمین کا پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں برطرف اہلکاروں کی بحالی کیلئے لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج

شیئر کریں

لاڑکانہ : پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں مرد و خواتین ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر سخت نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آپکا پاپولیشن سندھ کے صدر پیرل دایو، محمد شریف عمرانی، عبدالوھید چانڈیو، شرافت ابڑو، قطب الدین، عبدالوھاب، رجب سولنگی، رضوان مٹھانی، خدا بخش جتوئی، زوار راحب علی، مسز ارشاد سولنگی، مہتاب میرا نی، سائن خاتون ہلیو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت طویل عرصے سے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کر رہی۔ ان مطالبات میں گھوٹکی کے 18 برطرف ملازمین کی بحالی، مختلف اضلاع کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا، پرانی اپ گریڈیشن کی بحالی، باقی کیڈرز کی اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، سوشل میل موبلائزرز کے رہ جانے والے کیڈرز کو اپ گریڈ کرنا، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ملازمین کو مستقل کرنا، چھوٹے ملازمین کی ترقی، ڈسپرنٹی الاونس، تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ، ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس کی سہولت دینا، فوتی اور سن کوٹہ پر عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ان مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر تمام مطالبات پورے کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

(رپورٹ نادر مائری)


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے