مٹھی : ایمبولینس میں دھماکہ سے 10 افراد جاں بحق، وزیراعلی سندھ کا فی کس 20 لاکھ معاوضہ کا اعلان

شیئر کریں

مٹھی: مٹھی کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں سیلنڈر دھماکہ سے 10 افراد جھلس کر جاں بھق ہوگئے، چند ماہ کا ایک بچہ علاج کیلئے کراچی منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا، وزیر اعلی سندھ نے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی طور پر جائے حادثہ پر ہی 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے، ہیں، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی 3 زخمیوں کو تحصیل اسپتال ننگرپارکر منتقل کر دیا گیا ہے واقعے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تحصیلدار ننگرپارکر سیف اللہ پانچ افراد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ننگرپارکر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تحصیلدار نگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھانڈل میں ایمبولینس میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے دھماکا دھماکے کے بعد ایمبولینس میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 ایمبولینس حادثے میں 9 افراد موقع پر جاں بحق، ریسکیو 1122 زخمیوں کو تحصیل نگرپارکر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122
ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں آگ لگنے کے واقعے میں مزید ایک خاتون دم توڑ گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، ریسکیو آگ ایمبولینس میں نصب آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے لگی، ابتدائی اطلاعات جاں بحق افراد میں پاندھی راجڑ، اسحاق تھیبو، دینو مل، پردیپ میگھواڑ، لچھمن میگھواڑ، جسونت، مس لاڈو، راجو اور مس کریمان شامل ہیں۔ علاقے میں غم اور سوگ کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تھرپارکر میں ایمبولینس حادثے میں جاں بحق 9 افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت, وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو محکمہ صحت سے واقعہ کی شفاف انکوائری کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی جاں بحق افراد کی آخری رسومات کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت, سید مراد علی شاہ کی رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کو نگرپارکر پہنچ کر امدادی اور انتظامی اقدامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار, وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

فوتی سریش کا زخمی 9 ماہ کا بچہ کراچی منتقلی کے دوران بدین کے قریب راستے میں دم توڑ گیا۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے