مٹھی: جشن آزادی تقریبات جوش و خروش سے جاری، ہرطرف برقی قمقموں کی چکاچوند

شیئر کریں

مٹھی: تھرپارکر میں جشنِ آزادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ روز مٹھی کے گرلز ہائی اسکول لوہانہ محلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔ اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جبکہ مختلف ٹیبلوز اور خاکے پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔ تقریب میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔


اس کے علاوہ ملیر پبلک ہائی اسکول مٹھی میں بھی یومِ آزادی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے اور پاکستان کی آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔


دوسری جانب گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن سینٹر مٹھی میں بھی 14 اگست کا یومِ آزادی بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب کا آغاز وائس پرنسپل سلیم راہمون نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران خصوصی بچوں نے پاکستان کا قومی ترانہ اشاروں کی زبان میں پیش کیا، جبکہ بچوں نے مختلف ملی نغموں، خاکوں اور کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
مہمانوں نے خصوصی بچوں کی شاندار پرفارمنس کو سراہا اور سینٹر کے تمام اسٹاف کی جانب سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

 

 

 

 


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے