بلدیاتی ملازمین عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں،چیئرمین چھور ٹاون نظر محمد آریسر

شیئر کریں

چھور ٹاؤن کی ترقی عوامی خدمت کا ثبوت، چیئرمین نظر محمد آریسر کی کارکردگی قابلِ تحسین

چھور: چھور ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین نظر محمد آریسر نے اپنی بہترین کارکردگی، عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی کاموں کے باعث علاقہ مکینوں کے دلوں میں خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔ شہر میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسیٔ آب اور سڑکوں کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین نظر محمد آریسر بلا تفریق عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں اور ہر وقت عوامی مسائل کے حل کے لیے میدانِ عمل میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھور ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر سماجی اور سیاسی حلقوں نے بھی نظر محمد آریسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت، ایماندار اور عوام سے قریبی تعلق رکھنے والے رہنما کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی چھور ٹاؤن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ: لالجی سوڈھو


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے