سانگھڑ: اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے شہید بینظیر آباد ڈسٹرکٹ کی فیمیل ایتھلیٹس کیلئے ایک اور تحفہ.
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام انٹر یونیورسٹی پنک اسپورٹس فیسٹیول 2025 کا انعقادڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد میں موجود یونیورسٹیز کی فیمیل ایتھلیٹس مختلف گیمز میں ایکشن میں نظر آئیں گیں پنک اسپورٹس فیسٹیول میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، تھرو بال اور ٹگ آف وار شامل ہیں*ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت کے مطابق پنک اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے تمام تر تیاریاں جاری ہیں۔

ایونٹس کو حسب روایت بہترین انداز میں منعقد کریں گے۔ صوبائی وزیر محترم سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری محترم منور علی مہیسر کی خواہش ہے کہ خصوصی طور پر فیمیل ایتھلیٹس کیلئے کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جائیں اور ہر سطح پر فیمیل ایتھلیٹس کیلئے کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جائے.واضح رہے کہ انٹر یونیورسٹی پنک اسپورٹس فیسٹیول شہید بینظیر آباد 2025 کا انعقاد 28 نومبر سے 30 نومبر تک بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ میں ہے.

رپورٹ وقار بھٹی


