سندھ اسمال انڈسٹریز وفد کا سکھر چیمبر کا دورہ، انڈسٹریل اسٹیٹس کو سہولتوں کا جائزہ

شیئر کریں

سکھر: سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر طلال خان نے صدر محمد خالد کاکیزئی سینئر اراکین، ٹاؤن چیئرمین عزیز اللّٰہ مغل ، سندھ اولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیر عبدالواحد بخش سے گولیمار اور علی واہن صنعتی زونز کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا گیا کہ ہر ماہ سلسلہ وار سکھر چیمبر میں میٹنگ کرکے اسٹیٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔


عزیز اللّٰہ مغل نے کہا کہ صنعتکار باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں جسکے عوض بھرپور سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ محمد خالد کاکیزئی نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی سہولیات کی کمی صنعتی سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ اس موقع پر طلال خان نے یقین دہانی کرائی کہ اسمال انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو تمام مسائل سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات جلد کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس آئی اسٹیٹ میں سڑکوں، نکاسی آب، اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ایس ایس آئی سی، ٹی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کے درمیان قریبی رابطہ قائم کیا جائے گا۔چیمبر کے نمائندگان نے تجویز دی کہ ایک مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس ایس آئی سی کے نمائندوں پر مشتمل ہو تاکہ مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیٹ میں سڑکوں، سیوریج اور دیگر تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔آخر میں سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر نے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ چیمبر انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

رپورٹ : رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے