گلوبل برڈن آف اسٹڈیز کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے شکارافراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سےتجاوز کرگئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ ہوگئی۔
اعداد وشمار کے مطابق 2026 کے ہیلتھ ورک فورس سروے کے مطابق ملکی میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد 1050ہے، پنجاب میں 406،سندھ 228، خیبرپختنوا 122،بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی کےمطابق 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد پرایک ماہرنفسیات ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہے، ایڈز سے متاثرہ مریض سب سے ذیادہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 1915 ہے، پنجاب میں ایڈزمریضوں کی تعداد 1765،کےپی 139،بلوچستان 46،اسلام آباد میں 30 ہے، آزاد کشمیر4 اور گلگت بلتستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہے۔




