لوئر دیر میں گرافک ڈیزائننگ کورس مکمل کرنے والے درجنوں نوجوانوں میں اسناد تقسیم

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر دیر کے زیر اہتمام ایک ماہ پر مشتمل گرافک ڈیزائننگ کورس مکمل، 50 نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم

تیمرگرہ: ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر اہتمام نوجوانوں کو جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ایک ماہ پر مشتمل گرافک ڈیزائننگ کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ کورس میں تقریباً 50 نوجوانوں کو گرافک ڈیزائننگ کے بنیادی اور عملی امور کی تربیت فراہم کی گئی۔

اس سلسلے میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ شادمان صافی تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے حکام، تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ شادمان صافی نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گرافک ڈیزائننگ سمیت ڈیجیٹل مہارتیں نوجوانوں کے لیے روزگار، فری لانسنگ اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی اور دیگر مہمانوں نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے تقریباً 50 نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورسز انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو روزگار کے مواقع میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے