ناسا نے مریخ کی انتہائی دلکش ٹائم لیپس ویڈیو جاری کر دی

شیئر کریں

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے سائیکی مشن کے ذریعے مریخ کی ایک نئی ٹائم لیپس ویڈیو جاری کی ہے، جس میں سرخ سیارے کے مختلف مناظر کو ہزاروں تصاویر کی مدد سے یکجا کیا گیا ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ناسا کے مطابق سائیکی اسپیس کرافٹ مئی 2026 میں اپنے سفر کے دوران مریخ کے قریب سے گزرا تاکہ اس کی کشش ثقل سے فائدہ اٹھا سکے۔

اس دوران خلائی جہاز نے ہزاروں تصاویر محفوظ کیں، جنہیں ملا کر ایک منفرد ویڈیو تیار کی گئی ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں مریخ نئے چاند کی مانند دکھائی دیتا ہے، جبکہ آگے چل کر اس کی سطح اور جنوبی برفانی قطب کے واضح مناظر سامنے آتے ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ سائیکی کے امیجر انسٹرومنٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی اور غیر معمولی معیار کی تصاویر حاصل کیں۔

خلائی ادارے کے مطابق سائیکی مشن نے 2 مئی سے مریخ کے قریب سفر شروع کیا اور 15 مئی کو انتہائی قریب سے گزرا۔ یہ اسپیس کرافٹ اپنے اصل ہدف، سائیکی نامی سیارچے، تک 2029 میں پہنچنے کی توقع ہے۔

 


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے