پاک فضائیہ نے 12سال بعد 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شیئر کریں

واہ کینٹ: پاک فضائیہ نے 12سال بعد 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان آرڈیننس فیکٹریز اسپورٹس کمپلیکس، واہ کینٹ میں کھیلا گیا۔

پاک فضائیہ نے فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نیوی کو1-3 سے شکست دے کرپاک فضائیہ نے 12 سال بعد ایک بار پھر قومی ٹائٹل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پہلے سیٹ میں 25-16 سے شکست کے باوجود پاک فضائیہ نے اگلے تین سیٹس 21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیتے۔

پاک فضائیہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ٹورنامنٹ میں پاک فضائیہ نے دفاعی چیمپئن واپڈا کے خلاف سیمی فائنل میں اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ میںملک بھر کی 16 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے