شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

شیئر کریں

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاہدے میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور خود کو ایسے کسی عالمی معاہدے کا پابند نہیں سمجھتا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق کسی بھی معاہدے کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے کم سونگ نے بیان دیا کہ امریکا اور بعض دیگر ممالک این پی ٹی کی 11ویں جائزہ کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھا کر ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے