ہومیوپیتھی کے مطابق انسانی صحت کا انحصار “قوتِ حیاتی” کے توازن پر ہوتا ہے۔ جب ماحول زہریلا ہو جائے تو یہ توازن بگڑ جاتا ہے، اور جسم بیماریوں کے لیے زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔
ہر فرد کا ردِعمل مختلف ہوتا ہے—اسی لیے ہومیوپیتھی میں علاج کو انفرادی بنیاد پر دیکھا جاتا ہے، نہ کہ صرف بیماری کے نام پر۔قدرتی دفاع کو مضبوط بنانا
ایسے حالات میں علاج کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے:
متوازن غذا اور پانی کا مناسب استعمال
آلودہ ماحول سے حتی الامکان بچاؤ
گھریلو فضا کو صاف اور محفوظ رکھنا
ذہنی سکون کے لیے مثبت طرزِ زندگی اپنانا
🌿 ہنگامی حالات میں ہومیوپیتھک فرسٹ ایڈ
ماحولیاتی آلودگی اور دھوئیں کے اثرات میں درج ذیل ادویات بطور ابتدائی مدد استعمال کی جا سکتی ہیں:
🔸 سانس کی تکالیف
Aconite: اچانک گھبراہٹ اور سانس کی تنگی
Arsenicum album: جلن، بے چینی اور کمزوری
Carbo vegetabilis: شدید کمزوری اور آکسیجن کی کمی کا احساس
دھوئیں کے اثرات
Bryonia: خشک کھانسی اور سینے میں درد
Phosphorus: سانس کی نالی کی جلن
Antimonium tartaricum: بلغم اور سانس میں دشواری
🔸 جلد اور الرجی
Apis mellifica: سوجن اور جلن
Sulphur: خارش اور گرمی
Rhus toxicodendron: جلدی حساسیت
🔸 ذہنی دباؤ
Ignatia: صدمہ اور غم
Gelsemium: گھبراہٹ اور کمزوری
Aconite: خوف کی ابتدائی کیفیت
⚠️ اہم ہدایات
ادویات کا انتخاب علامات کے مطابق ہونا چاہیے
شدید حالت میں فوری طبی امداد ضروری ہے
مستند ہومیوپیتھک معالج سے مشورہ لازمی ہے
ماحولیاتی ذمہ داری
یہ بحران ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ انسانی صحت اور ماحول ایک دوسرے سے جدا نہیں۔ ماحول کا تحفظ دراصل ہماری اپنی بقا ہے۔
Dr. Saira Bano
M.A, D.H.M.S, R.H.M.P, F.T.J. Diploma in Aesthetics
Dr. Saira Bano ایک معروف ہومیوپیتھک اور ہجامہ تھراپسٹ، ایستھیٹیشن، طبیبہ اور کروموپیتھ ہیں۔ وہ صحت، روحانیت اور متبادل طریقۂ علاج کے امتزاج پر مبنی شعور اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وہ President – Pakistan Preventive and Holistic Society (Women Wing) اور Vice President – SAARCGWI, Geneva, Switzerland کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ Patron – Pakistan Association of the Deaf اور Board Member – Help International Welfare Trust بھی ہیں۔
Dr. Saira Bano ایک ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن، مصنفہ، کالم نگار، آرٹسٹ، موٹیویشنل اسپیکر اور FM و ریڈیو ہوسٹ ہیں۔ صحتِ عامہ، خواتین کی فلاح، روحانی توازن اور قدرتی علاج ان کی تحریروں اور گفتگو کا خاص موضوع ہیں.





