پولیس فورس کیلئے ضیاء الدین اسپتال سکھر میں آئی کیمپ کا انعقاد

شیئر کریں

سکھر: ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مصروفِ عمل ہیں۔ڈی آئی جی سکھر رینج کی طرف سے پولیس ملازمین اور اِنکی فیملیز کے لیے بذریعہ ہیلتھ کارڈ میں علاج و معالجہ میں OPD چارجز کی وصولی میں پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کو درپیش مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں کمی و رعایت کے لئے کوشاں ہیں۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضیاء الدین ہاسپٹل،حرا میڈیکل سینٹر، سکھر بلڈ بینک، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ہاسپٹل، انڈس ہاسپٹل رحیم یار خان ,مہران میڈیکل سینٹر کے چیف آپریٹنگ افیسرز کو لکھے گئے لیٹر/درخواست کے نتیجے میں مذکورہ بالا ہاسپٹلز کی انتظامیہ کی طرف سے OPD کو مکمل فری کرنے کے آغاز کے ساتھ ساتھ آج ضیاء الدین ہاسپٹل کی جانب سے بھی رینج آفس سکھر میں مکمل فری OPD کے ساتھ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ضیاء الدین ہاسپٹل کے چیف آپریٹنگ افیسر ڈاکٹر ارباز ولید کی سربراہی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید شجاعت علی شاہ کنسلٹنٹ ophthalmologidt نے سکھر رینج پولیس کے مرد و خواتین بمعہ انکی فیملیز کا بھی آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے بذات خود آئی کیمپ میں تمام مہیا سہولیات کا جائزہ معلومات لیتے ہوئے اپنی انکھوں کا معائنہ کروایا۔

اس موقع پر ڈی آئی ئی جی سکھر رینج نے کہا کہ میری اولین ترجیحات میں پولیس ملازمین/فیملیز کی میڈیکل فٹنس کا خیال رکھنا ہے خاص طور پر پولیس ڈرائیورز،ہائی ویز پر ناکہ جات اور بلند عمارات و مقامات پر تعینات اہلکاروں کے لیے نظر کی سو فیصد درستگی انتہائی ضروری ہے۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے پولیس افسران و اہلکاروں کی انکھوں کے چیک اپ کے لیے مکمل فری OPD کی سہولیات کے آغاز/ فراہمی کے لئے ائی کیمپ کے انعقاد پر ضیاء الدین ہاسپٹل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ضیاء الدین ہاسپٹل کے COO ڈاکٹر ارباز ولید نے ڈی آئی جی سکھر رینج کا فری OPD ائی کیمپ لگانے کے لیے ان کی دلچسپی، تعاون سمیت بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی ضیاء الدین ہاسپٹل کی انتظامیہ کی جانب سے پولیس ملازمین خصوصا شہدا کی فیملیز کے علاج معالجے میں اپنے ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

رپورٹ : رضوان لودھی


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے