بالاکوٹ: ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ کی سکی کناری ڈیم انتظامیہ سے اہم میٹنگ
بالاکوٹ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت سکی کناری ڈیم کی انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکی کناری ڈیم سے متاثرہ علاقوں کے مختلف مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
میٹنگ میں بالخصوص مختلف سرکاری سکولوں کی بلڈنگز اور پانی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ نے متعلقہ اداروں کو عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران، محکمہ ایجوکیشن کے افسران، سکی کناری ڈیم انتظامیہ کے نمائندگان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ موسیٰ خان




