لاڑکانہ: انڈس ہائیوے پر تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیل سواروں کو کچل دیا، خاتون جاں بحق، قریبی عزیز زخمی

شیئر کریں

اڑکانہ: لاڑکانہ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں رتوکوٹ کی رہائشی 50 سالہ بزرگ خاتون رفیقان زوجہ علی داد جاگیرانی جاں بحق جبکہ اس کا رشتہ دار عبدالجبار جاگیرانی شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد پولیس نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر شہر کے ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں رفیقان خاتوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ عبدالجبار کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

متوفیہ کے ورثا کے مطابق رفیقان اور عبدالجبار گاؤں سے رتوکوٹ علاج کے لیے جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کا لاش ورثا کے حوالے کیا گیا، جس کے گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

رپورٹ نادر مائری


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے