ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج ہلاک

شیئر کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 دسمبر کو  سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج دلاور دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث اور مطلوب تھا، حکومت نے خوارج دلاور کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ عناصر سکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گرد کاروائیوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف اپنی مہم پورے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے