امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

شیئر کریں

امریکا نے وینزویلا کے ساحلی علاقے کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا آنے جانے والے پابندی زدہ تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ میں اضافہ کر رہے ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھائی جا رہی ہے۔

وینزویلا کی جانب سے اس امریکی کارروائی پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اس سے قبل وینزویلا امریکا پر اپنے تیل کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوششوں کا الزام لگاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے وینزویلا کے قریب کسی تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے