وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دیوہیکل مجسمہ زیر تعمیر، حقیقت سامنے آگئی

شیئر کریں

فیکٹ چیک: لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دیوہیکل مجسمے کی وائرل ویڈیو دراصل AI سے بنائی گئی ہے

دو امیج ڈٹیکشن ٹولز کے مطابق یہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔

 متعدد آن لائن پوسٹس میں ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دیوہیکل مجسمہ لاہور میں زیرِ تعمیر دیکھا جا سکتا ہے، بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس یہ تاثر بھی دے رہے ہیں کہ واقعی ایسا مجسمہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو کلپ دراصل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹولز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

دعویٰ

25 نومبر کو ایک صارف نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر 8 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں بظاہر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک بلند و بالا مجسمہ مصروف چوراہے پر دکھائی دے رہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ اردو کیپشن دیا: ”وزیر اعلیٰ پنجاب کا شاہکار مجسمہ تکمیل کے آخری مراحل میں۔“

مشابہ ویڈیوز ٹک ٹاک پر بھی یہاں، یہاں اور یہاں وائرل ہوئی ہیں۔

حقیقت

آن لائن گردش کرتی یہ ویڈیو عوامی طور پر دستیاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ٹولز استعمال کر کے بنائی گئی ہے اوریہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے کسی حقیقی زیرِ تعمیر مجسمے کو نہیں دکھاتی۔

نجی میڈیا چینل کے فیکٹ چیک نے اس کلپ کی صداقت کے لیےآرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی مواد جانچنے کے ٹول، ہائیو ماڈریشن (Hive Moderation) کا پلیٹ فارم استعمال کیا۔

ہائیو ماڈریشن نے ویڈیو کو 99.9 فیصد کا مجموعی اسکور دیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کلپ اے آئی سے بنائی گئی یا اس میں ڈیپ فیک مواد موجود ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے