گجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں محکمہ ٹریفک ڈرونز استعمال کرنے لگا، 8 کروڑ جرمانے

شیئر کریں

ایک روز میں پنجاب بھر میں تقریباً 64 ہزار چالان، 8 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد

ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے: ٹریفک پولیس
پنجاب بھر میں  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر کریک ڈاؤن   کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  صوبے میں  63 ہزار  970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کےچالان کیے گئے، اس  دوران  8 کروڑ   42  لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔

ٹریفک پولیس  ترجمان کا کہنا ہے کہ  23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار  312  افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے