دنیا کی دولت عرب امارات میں سمٹنے لگی، ہزاروں کروڑ پتی خلیج عرب منتقل، برطانوی سب سے زیادہ

شیئر کریں

دنیا بھر سے ہزاروں امیر ترین شہری عرب امارات منتقل، برطانوی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ

ٹیکس سے بچنے کیلئے برطانوی دولت مند یو اے ای منتقل ہونے لگے، گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ملینئریو اے ای خصوصا دبئی منتقل ہوئے، خلیجی میڈیا


لندن: برطانیہ میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے بعد برطانوی کروڑ پتی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ٹیکس سے بچنے کے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ملینئر یو اے ای خصوصا دبئی منتقل ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیکس ریفارمزکے نفاذکے بعد اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اے ای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے