زہران ممدانی کی جیت نے امریکہ کی تاریخ میں امیگرنٹ شہریوں کے لئے ایک نئی روشنی کی کرن طلوع کر دی، برطانوی بزنس مین چوہدری محمد خالد
لندن:بزنس مین چوہدری محمد خالد نے نیویارک شہر کے حالیہ میئر انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ظہران ممدانی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی ہے۔انھوں نے کہا ظہران ممدانی نے اپنی الیکشن مہم کے شروع سے لے کر جو قدامت پسندانہ اور لبرل مؤقف اپنایا نیویارک کے باشعور شہریوں نے اسے زبردست پذیرائی بخشی ان کی واضح جیت سے امریکی اور نیویارک کے عوام کے سیاسی وسماجی شعور میں پختگی واضح طور پر عیاں ہوتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ زہران ممدانی نے بحثیت ڈیموکریٹک امیدوار لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع پسندانہ،نفرت انگیز اور حقارت سے بھرپور خیالات کو بھرپور شکست وریخت سے دوچار کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ظہران ممدانی کی کامیابی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جب بھی ہم کسی مضبوط مستقبل کی جانب دیکھنے والے رہنماؤں کے اردگرد اکٹھے ہوتے ہیں جو لوگوں کے مسائل کا خیال رکھتے ہیں تو ہم جیت سکتے ہیں زہران ممدانی کی جیت نے امریکہ کی تاریخ میں امیگرنٹ شہریوں کے لئے ایک نئی روشنی کی کرن طلوع کر دی ہے چوہدری محمد خالد نے زہران ممدانی سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پوری استقامت،خلوص دل اور اولوالعزمی سے اپنے انتخابی منشور پر کلیتاََ عمل پیرا ہو کر مزدور اور پسے ہوئے طبقات کا حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیں گے جس سے ان کی مستقبل کی سیاسی جدوجہد بھی محفوظ ہو گی۔




