مکہ مکرّمہ (نمائندہ خصوصی) حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر جمعرات کو حرمین شریفین سمیت ملک کی مساجد اور اسکولوں میں نماز استسقا ادا کی گئی، مساجد میں باران رحمت کے نزول کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز اور گورنریٹ کے اعلٰی عہدیدار نماز میں شریک ہوئے۔ بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی میں ہوا جہاں شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی نے امامت کروائی اور خطبہ دیا۔
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبد العزیز اور گورنریٹ کے اعلٰی عہدیداران سمیت مشائخ اور علما بھی شریک تھے۔ اسی طرح نماز استسقا ریاض، جدہ، جازان، عرعر، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی، دریں اثنا ملک کے بیشتر اسکولوں میں بھی نماز استسقا ادا کی گئی جس میں طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے




