سعودی عرب اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کی میزبانی کرنے والی پہلی خلیجی ریاست بن گئی
ریاض: سعودی عرب سات تا 11 نومبر 2025 کو اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 26ویں اجلاس کی میزبانی کر یگا۔ اس کانفرنس کا موضوع مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ سیاحت: مستقبل کی نئی تعریف ہے۔یہ سیشن تنظیم کی 50 ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔

اس طرح سعودی عرب، جس کی نمائندگی وزارت سیاحت کرتا ہے، عالمی شعبے کی تنظیموں کے علاوہ تنظیم کے 160 سے زائد رکن ممالک کے وفود کا خیرمقدم کرے گا تاکہ ایک ایسے مکالمے میں شرکت کی جا سکے جو زیادہ پائیدار اور خوشحال سیاحت کے مستقبل کی جانب ایک روڈ میپ تیار کرے گا۔ کانفرنس کے شرکا اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی چھتری تلے تعاون اور پیشرفت کی پانچ دہائیوں کا جشن بھی منائیں گے۔

اسی تناظر میں سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا کو ریاض آنے اور عالمی سیاحتی سفارت کاری کے لیے اس تاریخی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنرل اسمبلی کی میزبانی اور ایک سیشن کے انعقاد کے منتظر ہیں جو سیاحت کے شعبے میں مشترکہ بین الاقوامی اقدام کی ازسرنو تعریف کرے گا اور دیگر شعبوں پر اس کے اثرات کو بڑھا سکے گا۔کیونکہ مملکت اقوام متحدہ کی کسی ایجنسی کی جنرل اسمبلی کی میزبانی کرنے والی پہلی خلیجی ریاست ہے تو اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس سیشن کی اہمیت اور علامت کو بڑھاتی ہے اور عالمی سیاحتی مکالمے کے لیے ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم کے طور پر مملکت پر بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ میزبان ملک کے طور پر ہمارا کردار دنیا کا خیرمقدم کرنا ہے،

بین الاقوامی تعاون کے نقطہ نظر کو مضبوط کرنا اور تعاون کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے اس کی حمایت کرنا ہے تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت سیاحت کے شعبے کے تبدیلی کے اثرات اور قومی معیشتوں اور مقامی کمیونٹیز کے لیے جامع اور پائیدار ترقی کو تحریک دینے کی صلاحیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے سعودی سیاحت کے ماڈل کی کامیابی اور اس اہم شعبے کے اثرات اور امکانات کا مشاہدہ کیا ہے۔ مملکت سیاحت کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ویژن 2030 کے تحت اقتصادی ترقی کے ایک اہم محرک میں کامیابی حاصل کر رہی ہے۔26 ویں اجلاس کے پروگرام میں جنرل اسمبلی کے چار اہم اجلاس شامل ہیں جن کے دوران اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس میں خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی ترقی کی روشنی میں سیاحت کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے ایک موضوعی سیشن ہوگا اور تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے 124ویں اور 125ویں اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔




