روس کا پاکستان افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار
ماسکو:روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پاکستان افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
ترجمان نے دونوں ملکوں سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل مذکرات کےذریعے نکالا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمارے دوست ملک ہیں، دونوں ملکوں سےتمام اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات پر تعمیری مکالمہ جلد بحال ہوگا۔




