میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور 6-0کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔

پاکستانی باکسر سمیر خان بھارتی حریف کو مات دیکر عالمی چیمپئن بن گیا، پاکستان کو پہلی بار یو بی او ورلڈچمپئن شپ میں کامیابی ملی ہے
میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور 6-0کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔
سمیر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مقابلے میں فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی ۔سمیر خان کے مطابق پاکستان کو پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بیٹنم ویٹ چیمپئن شپ میں کامیابی ملی ۔
سمیرخان نے بھارت کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کیلئے سپانسرکرنے پرمکڈونلڈ پاکستان کا بھی شکریہ اداکیا اورکہا کہ میں انشااللہ ثابت کروں گا کہ میں پاکستان اوردنیا بھرمیں بیسٹ فائٹرہوں۔