بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہد مسعود خان اسکواش میں ساؤتھ ایشیا اور ایشین چیمپیئن کی حیثیت سے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔
شاہد مسعود پاکستان کے نمبر ون اسکواش کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور وہ امریکا کی یونیورسٹیز میں نیشنل اور انٹرنیشنل پلیئرز کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
شاہد مسعود اسکواش کے میدان میں آج جس مقام پر ہیں وہاں کے سفر کے آغاز میں انہیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




