اسرائیل میں انتخابات سے صرف تین روز قبل ہزاروں افراد وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں شہریوں نے حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر شدید تنقید کی۔
مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران حکومتی ناکامیوں کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق انتخابات سے محض تین روز قبل ہونے والے اس بڑے حکومت مخالف احتجاج کو نیتن یاہو کی حکومت پر عوامی اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




