دفاعی بحری اتحاد کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس

شیئر کریں

جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مغربی بحری بیڑے کی کمان میں کثیر القومی دفاعی بحری اتحاد کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس منعقد ہوا

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اجلاس میں 41 برادر اور دوست ممالک کے 154 بحری کمانڈروں، منصوبہ سازوں، سفیروں اور یورپی یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میری ٹائم ڈیفنس الائنس کے چوتھے منصوبہ بندی اجلاس میں گزشتہ مرحلے کے دوران ہونے ہونے والی پیش رفت، حاصل ہونے والے نتائج اور الائنس میں مختلف ممالک کی شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس مرحلے کے دوران متعدد ممالک نے اتحاد کے منشور اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے۔

اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ کارروائی کے تقاضوں اور رکن ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف نوعیت کی دفاعی و بحری صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا، تاکہ کثیر القومی دفاعی آپریشنز کو مربوط اور جامع انداز میں نافذ کیا جاسکے ۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے