سوئیٹیک اور جوکووچ کی پیش قدمی برقرار، ریباکینا اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

شیئر کریں

چار مرتبہ کی چیمپئن ایگا سوئیٹیک اور نوواک جوکووچ شدید گرمی کے باوجود فرانسیسی اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، تاہم عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا دوسرے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

سوئیٹیک نے چیک جمہوریہ کی سارہ بیجلیک کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی، جبکہ 39 سالہ جوکووچ نے مقامی کھلاڑی ویلنٹائن روئیر کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-6، 2-6، 7-6 اور 3-6 سے فتح سمیٹی۔ دوسری جانب آسٹریلین اوپن چیمپئن ریباکینا کو یوکرین کی یولیا سٹاروڈوبٹسیوا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر میچوں میں آٹھویں سیڈ یافتہ روسی ٹینس اسٹار میرا اینڈریوا نے اسپین کی مارینا باسولز کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جبکہ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے بھی ٹامس مچاک کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر اپنی پیش قدمی برقرار رکھی۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے