پاپولیشن ویلفیئر اور محکمہ ہیلتھ افسران کا بہبود آبادی منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

شیئر کریں

تیمرگرo: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (DPWO) اپر دیر، امجد علی خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) اپر دیر، اختیار ولی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد آبادی بہبود اور صحت کے شعبوں میں مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

دونوں حکام نے صحت عامہ اور خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں کو مؤثر طریقے سے نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر امجد علی خان اور ڈی ایچ او اختیار ولی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط کوششیں کریں گے۔

رپورٹ اسماعیل انجم


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے