ویڈیو: جنگی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن مکمل

شیئر کریں

یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ میں محاذ پر 491 دن گزارنے والے اپنے ایک شدید زخمی فوجی کو ڈرون کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے جسے جنگی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خارکیو کے علاقے میں ایک بڑا ڈرون فوجی کو ہوا میں اٹھا کر لے جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی فوجی مانیٹرنگ روم سے اس پورے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس کی کامیاب تکمیل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

تاہم رائٹرز اس ویڈیو کے مقام اور تاریخ کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا لیکن 19 اکتوبر 2026 سے قبل انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کا کوئی وجود نہیں ملا

فوجی نے بتایا کہ وہ اس پوزیشن پر 491 دن تک بڑی حد تک اکیلے رہا اور اس نے انکشاف کیا کہ اس تک پہنچنے اور اسے بچانے کی کوشش میں 2 ساتھی فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم ولاسینکو اپنی ٹانگوں پر شدید زخموں کے باوجود اپنی پوسٹ پر موجود رہا۔

ولاسینکو نے بتایا کہ روسی فورسز کو یقین تھا کہ انہوں نے اسے ہلاک کر دیا ہے لیکن وہ اکتوبر میں اپنے ریسکیو تک ایک چھوٹے سے بوائلر روم میں چھپ کر زندہ رہا۔

 


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے