یورپی ممالک لیتھوانیا اور لٹویا میں فضائی حملوں کا انتباہ جاری کردیا گیا تاہم خطرہ ٹلنے کے بعد دونوں ملکوں نے الرٹس واپس لے لیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فضائی خطرے کے پیشِ نظر لیتھوانیا کا کاوناس ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا تاہم خطرہ ٹلنے کے بعد دونوں ملکوں نے الرٹس واپس لے لیے، ریڈ الرٹس فضائی حدود کے قریب ڈرون پروازوں پر جاری کیے گئے تھے۔
ریڈ الرٹس میں لیتھوانیا کے حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کہ تھی، نیٹو کی فضائی نگرانی پر مامور لڑاکا طیاروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے لیتھوانیا نے اپنی فضائی حدود میں ڈرونز کی متعدد بار دراندازی کی اطلاع دی ہے۔




