لوئر دیر: یوتھ آفس فری آئی ٹی کورس کا اختتام، 70 نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

شیئر کریں

لوئر دیر: ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے فری آئی ٹی کورس کا اختتام، 70 نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

تیمرگرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر لوئر کے زیرِ اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل فری آئی ٹی کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ کورس میں تقریباً 70 نوجوانوں کو ای کامرس، سوشل میڈیا مونیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سید اکرم شاہ تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا، برائٹ ویژن کے چیف امجد خان اور لیوال ٹیکنالوجیز کے انسٹرکٹرز بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں کامیاب شرکاء میں رجسٹرڈ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

کورس کے دوران برائٹ ویژن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تمام شرکاء کو انٹرن شپ جبکہ دو نوجوانوں کو باقاعدہ ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی۔

مہمانِ خصوصی سید اکرم شاہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوجوان ہمارے اثاثہ ہیں، زیادہ سے زیادہ ہنر سیکھیں اور اپنے معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کریں۔‘‘ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے ہر تین ماہ بعد ایسے تربیتی کورسز منعقد کیے جائیں گے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے