ڈی پی او مانسہرہ کا بالاکوٹ تبلیغی اجتماع کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ، ضروری ہدایات جاری

شیئر کریں

بالاکوٹ:
تبلیغی اجتماع کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، پولیس افسران کا اجتماع گاہ کا دورہ
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان اور ایس پی بالاکوٹ صابر خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ محمد سہیل نے ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اشعر مشتاق کے ہمراہ بالاکوٹ میں منعقد ہونے والے دو روزہ تبلیغی اجتماع کے مرکزی مقام کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی بالاکوٹ نے اجتماع گاہ، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اطراف میں تعینات پولیس نفری سمیت دیگر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اجتماع کے منتظمین اور امیر صاحبان سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔


ڈی ایس پی کیڈٹ محمد سہیل نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کی جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ پولیس اجتماع کے دوران اپنے فرائض نہایت ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دے گی۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اجتماع میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے سکیورٹی امور میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں اور پارکنگ کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے