حکومت کا آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں IESCO، GEPCO اور FESCO کے 50 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم Ishaq Dar کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں تینوں ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ہر کمپنی کے 50 فیصد سے لے کر مکمل 100 فیصد تک شیئر کیپیٹل فروخت کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی فروخت انتظامی کنٹرول کے ساتھ ہوگی، تاہم اس پر حتمی عملدرآمد وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر میں اصلاحات، مالی خسارے میں کمی اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈسکوز کی نجکاری کو اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے