کوئی ایرانی وفد ابھی تک پاکستان روانہ نہیں ہوا، ایرانی سرکاری ٹی وی

شیئر کریں

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے منگل کو واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تاحال کوئی ایرانی وفد پاکستان روانہ نہیں ہوا۔

سرکاری ٹی وی نے اس حوالے سے گردش کرنے والی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے اسلام آباد کے لیے کسی بھی سطح کا وفد چاہے مرکزی ہو یا ذیلی، اب تک روانہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات میں شرکت کا انحصار امریکہ کے رویے اور اس کے موقف میں تبدیلی پر ہے۔

ادھر ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، جنہوں نے دو ہفتے قبل امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کی تھی کا کہنا ہے کہ ایران دباؤ اور دھمکیوں کے ماحول میں مذاکرات کو قبول نہیں کرے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے