سنگر، بالاکوٹ میں گاڑی کھائی میں جاگری، مقامی ڈرائیور ممتاز حسین جاں بحق

شیئر کریں

بالاکوٹ: بالاکوٹ کے نواحی علاقے سنگڑ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ممتاز حسین ساکن سنگڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مرحوم کی ڈیڈ باڈی کھائی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے