جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کراچی کی دینی خدمات کو علماء کرام کا خراج تحسین، مولانا عبدالواحدؒ کو سلام عقیدت

شیئر کریں

علماء دیوبند نے پاک و ہند اور دیگر ممالک میں ختم نبوت ۖ کے پرچم کو بلند کیا، سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، بانی جامعہ حمادیہ مولانا عبدالواحد اور اکابرین جماعت کی دینی کاوشیں ہمارے لیے مینار ہ نور ہیں، مولانا قاسم عبداللہ

کراچی: علماء دیوبند نے عالمی سطح پر تحفظ ختم نبوت ۖ کے پرچم کو کبھی بھی سر نگوں نہیں ہونے دیا میں جب بھی اکابرین جماعت کی قبروں پر گیا تو ان میں مدفون ہستیوں نے دین اسلام کی اشاعت و تر ویج میں جو کارہائے نمایاں سر انجام دیے۔

جسے اب ہم اور جامعہ حمادیہ کے میر کارواں مولانا قاسم عبداللہ اور ناصر عبداللہ سمیت جامعہ کے اساتذہ کرام بھی اس دینی بوجھ کو اٹھائے ہوئے ہیں اور شب و روز طلباء عظام کو پڑھانے میں مصروف عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجوی نے سالانہ بزم ہالیجوی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں جامعہ ہذا کی مسجد کی دیواروں پرلگے ہوئے فن خطاطی کے فن پاروں کو دیکھ کر بڑا خو ش ہو رہا ہوں اور یہاں کے طلباء نے اس شانِ علمی میں جو علمی ظرافت کے موتیوں کو مسجد کی دیواروں پر سجایا ہے وہ طلباء قابل مبارکباد ہیں۔

اس موقع پر مولانا قاسم عبداللہ نے مہمانان خاص ، حاضرین مجلس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری تقریب میں شرکت فرما کر ہمارے دینی حوصلوں کو مزید تقویت بخشی ہے ۔بعد ازاں سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا قاسم عبداللہ نے ترکی سے آئے ہوئے وفداور جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام اور طلباء کرام جنہوں نے جامعہ کے مقابلہ جات اور اسلامی ٹیبلو میں حصہ لیا تھاانہیںسپاس نامے ، شیلڈز اور قیمتی انعا مات سے نوازا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے