عوام کی دستگیری کا حلف اٹھانے والی کی غنڈہ گردی، ماڈل کالونی کراچی میں مقدمہ درج

شیئر کریں

ماڈل کالونی میں خاتون سب انسپکٹر کی غنڈہ گردی کی فوٹیج سامنے آ گئی، گوہر کمپلیکس کے ایڈمن منیجر کو دھمکیاں اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کے خلاف متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی :شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں خاتون سب انسپکٹر عروج کا اپنے شوہر اور بھائی کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈز پر تشدد اور فلیٹ پر مبینہ قبضے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

پولیس نے ماڈل کالونی گوہر کمپلیکس کے ایڈمن منیجر کو دھمکیاں اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کے خلاف متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں خاتون سب انسپکٹر عروج، ان کے شوہر دانش اور بھائی حذیفہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ ایڈمن منیجر انصار احمد کی مدعیت میں ماڈل کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکی اور گھر پر قبضے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی انصار نے کہا کہ سب انسپکٹر عروج اور دانش گزشتہ ایک سال سے کرایہ دار ہیں، کمپنی کی جانب سے انھیں کئی بار گھر خالی کرنے کے نوٹس دیے گئے، میں 4 دسمبر کو اپنی پارکنگ میں سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ موجود تھا کہ سب انسپکٹر عروج اپنے شوہر دانش اور بھائی حذیفہ کے ساتھ آ گئے۔

مقدمہ متن میں مدعی نے کہا سب انسپکٹر کے ساتھ سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھے، انھوں نے مجھ سے اور میرے گارڈ سے مار پیٹ کی، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مدعی نے کہا کہ نامزد افراد نے گوہر کمپلیکس ٹاور 4 میں میرے فلیٹ پر قبضہ کر لیا ہے اور میں ان کے خلاف قانونی کارروائی چاہتا ہوں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے