ہوشیار ! واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا راستہ نکال لیا گیا

شیئر کریں

ہیکرز نے واٹس ایپ کے انکریپشن میں دخل اندازی کے بغیر اکاؤنٹ ہیک کرنے کا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

گھوسٹ پیئرنگ نامی جعلسازی واٹس ایپ کے فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو ان کے اکاؤنٹ ایسے ڈیوائس سے جوڑنے کے لیے چکمہ دیتے ہیں جس کو ہیکرز کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں، جس کے بعد ان ہیکرز کو پیغامات، تصاویر، ویڈیو اور وائس نوٹس تک رسائی ہوجاتی ہے۔

ہیکرز اکاؤنٹ کو قابو میں لینے کے بعد کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں تاکہ ہیکنگ کی مزید کوششیں کی جا سکیں۔

یہ جعلسازی صرف ایک میسج کے ذریعے کی جاتی ہے جو بظاہر متاثرہ شخص کو اس کے کسی جاننے والے کے پاس سے موصول ہوتا ہے

میسج میں ایک لنک ہوتا ہے جو صارف کو تصویر دکھانے کا بتاتا ہے لیکن حقیقت میں وہ صارف کو ایک جعلی فیس بک لاگ اِن پیج میں لے جاتا ہے جو ہیکرز کو ان کے فون میں گھسنے میں مدد دیتا ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے