برگر کے ریٹ پر تلخ کلامی، ملزمان نے دکان کا کائونٹر اور شیشہ توڑ دیا، مقدمہ درج

شیئر کریں

لاہور: باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کائونٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے