پشاور،بی آر ٹی کے مرکزی کوریڈورپر رکشہ، ٹیکسی اور چنگچی سمیت ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد، پابندی کا مقصد شہریوں کی سہولت، ٹریفک روانی میں بہتری اوربی آرٹی سسٹم کو موثر بنانا ہے، کمشنر پشاور
پشاور: پشاورمیں بڑھتی بے ہنگم ٹریفک کے پیش نظرحکومت نے بی آر ٹی کے مرکزی کوریڈورپر رکشہ، ٹیکسی اور چنگچی سمیت ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ۔
کمشنر پشاورکے مطابق پابندی کا مقصد شہریوں کی سہولت، ٹریفک روانی میں بہتری اوربی آرٹی سسٹم کو موثر بنانا ہے۔
دوسری جانب رکشہ ڈرائیوراس اقدام کواپنے معاشی مستقبل کیلئے دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے ان کا روزگارشدید متاثر ہوگا اور معاشی پہیہ رک جائے گا۔




