سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنا سنگین غلطی، ہم اس کے متحمل نہیں، بیرسٹر گوہر

شیئر کریں

ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے ،دشمنی نہیں، بیرسٹر گوہر، جب بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہو جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی
راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے دشمنی نہیں۔داہگل ناکے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کرنی چاہئے کہ ملک میں امن ہواور یہ ٹینشن ختم ہو،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جوہم کرناچاہ رہے ہیں مگر ہمارے بس میں نہیں،آپ ایک دوسرے کوخطرہ نہ سمجھیں،کچھ سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑیں ایسا نہیں ہونا چاہئے،لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی توحالات بہترہوجائیں گے،فیملی کی ملاقاتوں پرسیاست نہ کریں،فیملی کو ملاقات کی اجازت ملنی چاہئے،وکلا کو بھی ملنے دیں،بانی سے جب ملاقاتیں ہورہی تھیں ہم کسی اورطرف نکل چکے تھے،ملاقاتیں جاری رہتیں تو ابھی تک کچھ نہ کچھ ہوچکاہوتا۔بیرسٹرگوہر نے کہا بانی کی تحریر کے مطابق محموداچکزئی،علامہ راجا ناصر کے پاس بات کرنے کا اختیار ہے، ،ادارے اور پارلیمنٹ موجود ہیں، عوام رہنمائوں کی طرف دیکھ رہی ہے،ہم نے بڑی کوشش کی کہ سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے