کوہاٹ: کوہاٹ کے مضافاتی علاقہ بازید خیل میں کوئلہ کان میں حادثہ کے باعث2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ منگل کی سہ پہر کوہاٹ ٹنل سے ملحقہ پہاڑی کے دامن میں واقع بازید خیل نامی مضافاتی علاقہ میں پیش آیا جہاں شکیل نامی شخص کی کوئلہ کان اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبہ تلے دب کر دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔ فوری طورپرجاں بحق کان کنوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے تاہم بتایاجاتا ہے کہ دونوں جاں بحق کان کنوں کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اس علاقہ میں کوئلہ کان پرمقامی لوگوں کے مابین تنازع چل رہاتھا ۔
کوہاٹ میں کوئلہ کی کان پر تنازعہ 2 محنت کشوں کی جان لے گیا




